اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بےگناہ افراد اور احتجاجی مظاہرین کو سزائےموت دینے سے بحرینی حکومت کو درپیش بحران حل نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ جبری طریقہ اور شکنجوں کے ذریعہ لئے گئے اعترافات پر سزائے موت دینا غیر منصفانہ عمل ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرینی حکومت کے القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لئے دہشت گرد گروہوں سے بھی استفادہ کرتی ہے۔
واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے بے بنیاد الزامات عائد کرکے بحرین کے دو جوانوں 24 سالہ احمد عیسی الملالی اور 25 سالہ علی محمد العرب کو شہید کردیا ہے ۔
.......
/169